5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا کے اسرائیل مخالف رویے پریہودی تنظیموں کی احتجاجی ریلی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
نیویارک…امریکا کے اسرائیل مخالف رویے پر نیویارک میں مختلف یہودی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی?اسرائیل اور امریکا کی یہودی تنظیموں کی ریلی کے شرکا اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے جہا ں انھوں نے اوباماانتظامیہ کے اسرائیل مخالف رویہ پراحتجاج کیا?مظاہرین امریکی انتظامیہ کی مشرق وسطی? پر نئی پالیسی اور صدر باراک اوباما کے بیانات کے خلاف نعرے لگارہے تھے?احتجاج میں شریک اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اسرائیل سے نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے?احتجاج میں شریک یہودی رہنما ربی سپیرو نے کہا کہ وہ اوباما انتظامیہ کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ان کی اسرائیل مخالف پالیسی یہودیوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اوراس سے صرف امریکا اوراسرائیل کے مشترکہ دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا?