تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سی آئی اے ڈرون حملوں میں چھوٹے میزائل استعمال کریگی،رپورٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
واشنگٹن…امریکی سی ائی اے نے پاکستان میں القاعدہ اور دیگر تنظیموں کے لیڈروں کے خلاف چھوٹے میزائل استعمال کر نا شروع کر دیے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے استعمال سے عام شہریوں کے جانی نقصان میں کمی ہوگی? ایک امریکی اخبار نے امریکا اور پاکستان میں موجودہ اور سابق اہلکاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ نئی ٹیکنو لوجی سے اہداف پر زیادہ درست حملہ کیا جاتا ہے جس سے انسانی نقصان میں کمی ہوتی ہے?رپورٹ کے مطابق اس طرح کا ایک میزائل سی آئی اے نے گزشتہ مہینے جنوبی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے میں استعمال کیا تھا?یہ پروجیکٹائل ایک وائلن کیس سے بڑا نہیں ہوتا اور اس کا وزن بھی 35پونڈ یا 16کلوگرام ہوتا ہے?میران شاہ کے ایک گھر پر داغے گئے اس میزائل سے مبینہ طور پر القاعدہ کا ایک مرکزی رہنما اور 9دیگر مشتبہ شدت پسند مارے گئے تھے?حملہ میں مٹی اور اینٹوں سے بنا مکان تباہ ہوگیا تھا اور اس کے برابر میں بنے ہوئے گھر کی چھت متاثر ہوگئی تھی ،لیکن علاقے میں کوئی اور زخمی نہیں ہواتھا? تاہم سی آئی نے امریکی اخبار کی اس خبر پر تبصرہ سے انکار کر دیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.