تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کچھ لوگ آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کے خلاف ہیں، ریاض گوندل

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
برلن…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان میں کچھ لوگ بنیادی طور پر آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کے خلاف ہیں? یہ بات موومنٹ آف اورسیز پاکستانیز کے چیئرمین شاہد ریاض گوندل نے کہی? شاہد ریاض گوندل نے کہا کہ جرمنی سمیت یورپ بھر میں پارلیمنٹ کو ہی برتری حاصل ہے?ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں وفاقی آئینی عدالت کے سولہ جج ہوتے ہیں جن میں نصف کو ایوانِ بال اور دیگر نصف کو ایوانِ زیریں منتخب کرتے ہیں? کوئی جج دوسری دفعہ منتخب نہیں ہوسکتا? وفاقی آئینی عدالت کا کام آئین کے مطابق چانسلر اور صدر، وفاق اور صوبوں کے اختیارات کی تقسیم کی تشریح کرنا اور کسی بھی شہری کی درخواست پر نئے بننے والے قانون کا جائزہ لینا ہے کہ آیا وہ آئین سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں?آئین کی تشریح صرف وفاقی آئینی عدالت ہی کرسکتی ہے لیکن کسی آئینی ترمیم کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی? وفاقی آئینی عدالت کے علاوہ بھی کئی وفاقی عدالتیں کام کررہی ہیں جیسے کہ سوشل کورٹ، لیبر کورٹ، ایڈمنسٹریشن کورٹ جو شہریوں کی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات اور مقدمات کا فیصلہ کرتی ہیں? شہریوں کے باہمی تنازعات اور کرمنل مقدمات کے لیے الگ عدالتیں قائم ہیں? وفاقی آئینی عدالت کے سوا ضلعی، صوبائی اور وفاقی ججوں کی تعیناتی صوبائی اور وفاقی پارلیمان کی آئینی کمیٹیاں کرتی ہیں?یہ بات انہوں نے ٹیلی فون پرنے وکلاء تحریک کے راہ نما اور سپریم کورٹ بار کے سابق سربراہ چوہدری اعتزاز احسن سے بات کرتے ہوئے کہی? انہوں نے کہا پاکستانی وکلاء نے ماضی قریب میں جس طرح سے عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی کے لیے جدو جہد کی اسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی? وکلا رہ نماآج جس طر ح سے آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے بات کر رہے ہیں وہ ان کی غیر جانبداری اور حب الوطنی کے عظیم جذبے کا واضح ثبوت ہے? پارلیمنٹ کی بالادستی دراصل عوام کی بالادستی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ کچھ لوگ بنیادی طور پر آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کے خلاف ہیں اور ایسے ہی لوگ آج کل اداروں کے درمیان تصادم پر نظر جمائے بیٹھے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.