5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بالی وڈ ہدایت کار جگ موہن سونیا گاندھی پر فلم بنانے کے خواہش مند
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے معروف ہدایت کار جگ موہن مندھرا کا جو اپنی نئی فلم”Chase“ کے ریلیز ہونے کے منتظر ہیں کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں?فلم ”کملا“ سے اپنی ہدایت کاری کا آغاز کرنے والے جگموہن مندھرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سوشل ایشوز کو اپنی فلم کی کہانی کا موضوع بنایا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میڈیالوگوں کو ان کے سماجی مسائل اور معاشرتی حالات سے آگاہ کرنے طاقتور ترین ذریعہ ہے?ایک سوال پر انہوں نے حکمراں جماعت کانگریس کی اطالوی نژاد سربراہ سونیا گاندھی کی زندگی پر فلم بنانے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے وہ جلد ہی سونیا گاندھی سے بات چیت کریں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوجائیں گے?