5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
2010 کے پہلے 4 ماہ 41ڈرون حملوں میں272شہری ہلاک
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
واشنگٹن/نیویارک…فارن ڈیسک… پاکستان میں2010 کے پہلے چار ماہ 41ڈرون حملوں میں272شہری ہلاک کردئیے گئے جبکہ 2009میں 44ڈرون حملوں سے 700بیگناہ شہری ہلاک ہوئے?جنوری2009سے اب تک85ڈرونز حملے کیے گئے?سی آئی اے کے مطابق15ماہ میں 70ڈرونز حملوں میں400 عسکریت پسند ہلا ک کیے گئے جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 181بے گناہ شہری اور690سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک کیے گئے? امریکی اخبارات’ واشنگٹن پوسٹ‘،’نیویارک ٹائمز‘ اور امریکی ویب سائٹ ’اینٹی وار‘ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ڈرونز حملوں کی شدت میں تیزی 2010میں بھی قائم رکھی ? امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے نئے وجدید اور چھوٹے میزائل استعمال کر رہی ہے تاکہ ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کم سے کم ہو سکے? سی آئی اے پاکستان میں ان ہتھیاروں کے استعمال کے بارے زیادہ کسی کو نہیں بتا رہی اور ان کے ترجمان اس بارے میں کوئی رائے نہیں دے رہے?گزشتہ ماہ سی آئی اے نے میرانشاہ میں صرف35پونڈ کا میزائل استعمال کیا جس نے دومنزلہ چھت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے?سی آئی اے پری ڈیٹر سے100پونڈ کے ہل فائر میزائل استعمال کر رہی ہے?ایسے ہی وزیرستان میں حالیہ حملے میں 9افراد ہلاک ہوئے? اخبار کے مطابق جنوری 2010سے 20بے گناہ شہری ہلاک ہوئے?سی آئی اے کے مطابق15ماہ میں 70ڈرونز حملوں مین400عسکریت پسند ہلا ک کیے گئے ، جب کہ آزاد و دیگر ذرائع کی رپورٹوں سے ان ہلاکتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ان کے مطابق181بے گناہ شہری ہلاک اور690سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک کیے گئے? امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘کے مطابق صرف 9فی صد پاکستانی ڈرونز حملوں کے حق میں ہیں ? ان حملوں کی مخالفت کی بڑی وجہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت ہے?رپورٹ کے مطابق جنوری2010سے ڈرونز حملوں میں510افراد ہلاک کیے گئے جن میں410عسکریت پسند ہیں جبکہ بے گناہ شہریوں کی 20فی صد ہلاکتیں ہیں? جریدے ٹائم کے مطابق 2009میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں صرف پانچ فی صد تھی?