5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
این پی ٹی پر دستخط کے42سال،ایٹمی ممالک کی تعداد5سے9ہوگئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8722 -
واشنگٹن … فارن ڈیسک… این پی ٹی پر دستخط کے42سال بعد دنیا میں23ہزار ایٹمی ہتھیار اور ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کی تعداد پانچ سے نو ہو گئی? امریکی اخبار ’ہسٹری نیوز نیٹ ورک ‘کے مطابق 60 کی دہائی میں صرف پانچ ممالک امریکا،روس،برطانیہ،فرانس اور چین نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی،جب کہ ارجنٹائن،برازیل،مصر،بھارت،اسرائیل،پاکستان،جنوبی افریقا، اور مغربی جرمنی ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے لگے? کروڑوں لوگوں ں کو یہ خطرہ لاحق ہوگیا کہ اس سے ایٹمی دوڑ شروع ہو جائے گی? چھوٹے ممالک نے کچھ تحفظات کے ساتھ اپنے پروگرام ترک کرنے کا ارادہ کیا تو ایٹمی اور غیر ایٹمی قوتوں کو اس کا پابند کرنے کے لئے این پی ٹی پر دستخط کا پابند بنا یا گیاجب کہ کئی ملکوں نے اس کی توثیق سے انکار کر دیا? کئی غیرا یٹمیملکوں نے ا یٹمی طاقتوں پر منافقانہ طرز عمل کا الزام عائد کیا کہ وہ خود تو ایٹمی ہتھیاروں کو بنا رہے ہیں جب کہ دوسرے ملکوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں?اب این پی ٹی پر دستخط کے42سال بعد دنیا میں23000ایٹمی ہتھیار اور ایٹمی طاقتوں کی تعداد پانچ سے نو ہو گئی?