5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: شعیب اور ثانیہ کا کمرے میں ناشتہ، باہر نکلنے سے گریز
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8723 -
لاہور…لاہور کے فائیواسٹارہوٹل میں مقیم شعیب ملک اورثانیہ مرزانے اپنے کمرے میں ناشتہ کیا جبکہ دلہن کے عزیزواقارب لابی میں جاکر پسندکے ناشتے سے لطف اندوزہوئے?شعیب ملک اورثانیہ سیالکوٹ میں ویلکم ڈنر کے بعدرات ساڑھے تین بجے لاہور پہنچے تھے ?وہ فائیوسٹارہوٹل کے عقبی راستے کے ذریعے ہوٹل کے آٹھویں فلورپراپنے کمروں میں گئے?آج صبح شعیب اورثانیہ نے اپنے کمرے میں ہلکاپھلکاناشتہ لیاجس کے بعد بھی اپنے کمرے سے نہیں نکلے?دلہن ثانیہ مرزاکے رشتہ داروں نے ہوٹل کی لابی میں ناشتہ کیا جس کے بعدواپس اپنے کمروں میں چلے گئے? ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزاکے عزیزواقارب آج لاہورمیں مختلف تاریخی مقامات کی سیرکریں گے اورجیولری اوردیگراشیاکی شاپنگ کریں گے?اس موقع پر پولیس کاحفاظتی اسکواڈ ان کے ہمراہ ہوگا?