تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

للت مودی کیخلاف انکوائری، چرایوامین آئی پی ایل کے عبوری سربراہ مقرر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8723 -
ممبئی …بھارتی کرکٹ بورڈ نے بروداکرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ چرایو امین کو آئی پی ایل کاعبوری سربراہ مقررکردیاہے جبکہ معطل کمشنرللت مودی کے خلاف انکوائری کافیصلہ کیاگیاہے?بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرششانک منوہر نے میڈیا کوبتایاکہ للت مودی کو معطل کردیاگیاہے،انہیں انکوائری کے دوران اپنا مو?قف پیش کرنے کاپوراموقع دیاجائیگا?اگروہ انکوائری کمیٹی کومطمئن کرنے میں کامیاب رہے تو انکوائری روک دی جائے گی?للت مودی پرمیچ فکسنگ ،منی لانڈرنگ سمیت کئی الزامات ہیں ?انہوں نے بتایاکہ برودا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ چرایو امین کو آئی پی ایل کا عبوری سربراہ مقررکردیاگیاہے?جبکہ آئی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن کی پلاننگ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر، روی شاستری اورمنصورعلی خان پٹودی پرمشتمل ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.