تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈہرکی :سرکاری مراکز میں گندم میں پتھر اورمٹی ملانے کا انکشاف

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8723 -
ڈہرکی …تحصیل ڈہرکی میں گندم کے سرکاری مرکز پر گندم میں مٹی، پتھراور بھوسہ ملانے کا انکشاف ہواہے جبکہ خالی بوریاں بدعنوانی کی نذر ہو گئی ہیں?ذرائع کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں قائم محکمہ خوراک کے خریداری مرکز پر فوڈ انسپکٹرکی جانب سے خریدی گئی گندم میں رات کے وقت مٹی، پتھر اور گندم کے بھوسے کی ملاوٹ کی جارہی ہے جسے بعدمیں کراچی منتقل کر دیا جائے گا? ذرائع کے مطابق فوڈ انسپکٹر کی جانب سے خالی باردانے کی ترسیل میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی جارہی ہے?کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فوڈ انسپکٹرپنجاب کے تاجروں کو120 سے135 روپے رشوت کے عوض خالی بوریا دے رہے ہیں ،جبکہ ضلع کے کسانوں کو خالی بوریاں فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے انکی گندم ابھی تک کھیتوں میں پڑی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.