تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی اسٹاک ایکسچینج: مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا اعلان

NoImage -
کراچی …نشاط ملز ، نشاط چونیاں، ایز گارڈ نائن اور الائیڈ بینک نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ?کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق نشاط ملز لمٹیڈ کو جولائی سے مارچ 2010کے دوران 2 ارب 19کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا فی حصص آمدنی 9 روپے تین پیسے رہی ?نشاط چنیاں کو جولائی سے مارچ 2010کے دوران 40 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اورفی حصص آمدنی 4 روپے پانچ پیسے رہی ، گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی 4 کروڑ 18 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا تھا ?ایز گارڈ نائن کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40 کروڑ98 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ،فی حصص خسارہ 90 پیسے رہا اس کے علاوہ الائیڈ بینک کو بھی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ارب 79 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 2 روپے 30 پیسے رہی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.