5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شمالی وزیرستان ڈرون حملہ ، ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی،متعدد زخمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8724 -
میرانشاہ …شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے سے میزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ا ور متعدد زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے خوشحالی کلے میں ایک گھر کو جاسوس طیارے سے نشانہ بنایا گیا اور تین میزائل فائر کئے گئے ، جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے? عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے?حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں?