تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

’ویٹ ‘کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، تاجروں کا انتباہ

NoImage -
کراچی …اولڈ سٹی ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، زبردستی نافذ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا?اولڈ سٹی ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں چھوٹے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمال چیمبر آف ٹریڈرز کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، موجودہ حالات میں چھوٹے تاجروں کے مسائل کا واحد حل اسمال چیمبر کا قیام ہے?ان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولہ چھوٹے تاجروں کو استعمال کرنا چاہتا ہے اور نام نہاد کاغذی لیڈر وزیروں اور بیوروکریٹس سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور فیصلے چھوٹے تاجروں پر تھوپے جاتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.