5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ایس ای: ضبط شدہ ممبر شپ کارڈ کی فروخت کیلئے پیش کشیں طلب
NoImage -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج نے ضبط شدہ ممبر شپ کارڈ کی فروخت کے لیے پیش کشیں طلب کرلیں ?کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ سرمایہ کار یا مالیاتی ادارے جو کے ایس ای کے ممبر شپ رائٹس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی پیش کشیں سات مئی تک ایم ڈی کے ایس ای کو ارسال کرسکتے ہیں ?کراچی اسٹاک ایکس چینج نے گذشتہ ماہ بھی2 ضبط شدہ کارڈز5کروڑ25 لاکھ روپے کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے?اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ کے ایس ای کی انتظامیہ سستے داموں کارڈزکی فروخت سے اجتناب کرے کیونکہ اس سے متاثر ہ بروکریج ہاؤسز کے سرمایہ کاروں کے کلیمز پر ادائیگیوں کی شرح بہت ہی کم رہے گی ?