5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایل این جی کیس: وزیراعظم سے مشورے کی عدالتی ہدایت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8724 -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ مائع گیس درآمد کا معاملہ جہاں روکا گیا تھا وہیں سے شروع کیا جائے اور اسے دوبارہ ای سی سی میں لے جانے کے لئے وزیر اعظم سے مشورہ کیا جائے ? سپریم کورٹ میں مائع گیس در آمد کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے مشورہ کرکے کل تک سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے،اس سے قبل ایل این جی کیس میں وزارت پیٹرولیم کے وکیل ایس ایم ظفر نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدے کیلئے بات چیت جاری ہے، کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی? انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر نقصان پہنچانے کی بات غلط ہے?کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ?