تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بجلی بحران کم نہ ہوسکا، مشتعل عوام کا گلے میں سانپ ڈال کر احتجاج

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8724 -
کراچی …ملک کے بیشتر علاقوں میں حکومتی اعلانات کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں سکی ،لوگوں کا سانپوں کے ساتھ مظاہرہ،ناراض کسانوں نے فصل جلادی?سندھ کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بدستور بارہ سے چودہ گھنٹے ہے? جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج کیاگیا ? مظاہرین نے سانپ اٹھا رکھے تھے ?مظاہرین نے حیسکو کے دفتر کے باہر وزیر پانی بجلی کے خلاف نعرے بازی کی?مختلف اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے?سرگودھا میں لوڈشیڈنگ کے باعث نہروں کی پانی کی وارہ بندی کی جارہی ہے?نہروں کی بندش اور پانی کی قلت کے خلاف کسانوں نے احتجاجاً اپنی فصل کے کچھ حصے کو آگ لگادی? کسانوں کا کہنا تھاکہ ایک طرف لوڈشیدنگ کے باعث نہریں بند کردی گئی ہیں اور دوسری جانب ان کے ٹیوب ویل بھی بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زمینیں بنجر ہورہی ہیں ?ملتان میں کئی کئی گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی 14 سے 15 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 17 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے?خیبر پختون خوا کے علاقوں مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان،سوات، چارسدہ میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوا ہے?بلوچستان کے علاقے نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان میں بھی گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.