5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سیالکوٹ استقبالیہ : شعیب ملک پھر عدالت کے چکر میں پھنس گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8724 -
لاہور…سیشن کورٹ لاہورنے کرکٹرشعیب ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،درخواست گذارکا موقف ہے کہ شعیب ملک نے ولیمہ کے دعوت نامے فروخت کرکے مداحوں کی دل آزاری کی ہے?مقامی شہری صفدرعلی کاکہناہے کہ شعیب ملک27 اپریل کو لاہورکے پی سی ہوٹل میں ہونے والے دعوت ولیمہ کاایک کارڈ15ہزارروپے میں فروخت کررہے ہیں?شعیب ملک نے اپنے ولیمے کے کارڈز فروخت کرکے اسے کاروبارکا ذریعہ بنادیا? جس سے ہزاروں پرستاروں کی طرح اس کا دل بھی دکھی ہوا ہے اس لئے شعیب ملک کیخلاف پرستاروں کا دل دکھی کرنے پرمقدمہ درج کیا جائے? شعیب ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سی سی پی او اور ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کو بھی فریق بنایاگیا ہے?سیشن کورٹ نے شعیب ملک کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ملک رفیق کوفارورڈ کردی?