5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملائشین ماہرین نے ڈینگی وائرس سے بچاؤکی پہلی ویکسین بنالی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8724 -
کوالالمپور…سینٹرل مانیٹرنگ…ملا ئشین سا ئنسد ا ن ڈینگی وائرس سے بچا ؤ کی ویکسین بنانے میں کا میا ب ہو گئے ہیں ? ملا ئشین وزا رتِ صحت اورایک نجی کمپنی کے تعاون سے بنائی گئی یہ ویکسین جلد ہی ڈینگی سے بچا ؤ کے لیے استعما ل کی جا ئے گی ? واضح رہے کہ ابھی تک دنیا بھر میں ڈینگی سے بچا ؤ کی کو ئی ویکسین مو جو د نہیں تھی اور یہ اس خطر ناک بیمار ی سے بچاؤ کی پہلی ویکسین ہے ? ڈینگی وائرس انسانوں میں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی ایک رپو رٹ کے مطا بق دنیا بھر میں ہر سال پا نچ کر وڑ افراد ڈینگی وائر س کا شکار ہو تے ہیں ?پاکستان میں 2006 سے 2008 تک ڈینگی کے وائر س کے تین ہزار دو سو بیالیس(3,242) کیس رپو رٹ ہو ئے جبکہ 2006 سے 2009 تک پاکستا ن میں ڈینگی وائرس سے 81 اموات واقع ہو چکی ہیں ?