5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بازار رات8بجے بند کرانے کیلئے لاہور میں دفعہ 144نافذ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8725 -
لاہور…لاہورکی ضلعی حکومت نے بجلی بچانے کیلئے مقررہ اوقات میں شادی ہالزاورتجارتی مراکز بند کرانے کے لئے ضلع میں دفعہ144نافذ کردی ہے،خلاف ورزی پر تاجروں کوگرفتار بھی کیا جا سکے گا?دفعہ144کے نفاذکا فیصلہ لاہورکے ایڈمنسٹریٹر ڈی سی او سجاد بھٹہ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں طے کیاگیاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ہرصورت تمام تجارتی مراکز رات 8 بجے،شادی ہالزرات10بجے اور ریستوران12بجے بند کرائے جائیں گے?اجلاس میں کہاگیاکہ حکومتی احکامات پرعمل درآمدنہ کرنیوالے تاجروں کیخلاف دفعہ144کے تحت کارروائی کی جائے گی?اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی بچت کے لئے بجلی سے چلنے والے ہر قسم کے نیون سائن اور بڑے بل بورڈ پر پابندی ہوگی?