5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیراعظم 16 ویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھوٹان روانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8725 -
اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نیپال کے ایک روزہ دورے اور بھوٹان کے دارالحکومت تھمفو میں 16 ویں سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے? چکلالہ ایئر بیس پر وزیراعظم کو وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اعلی? حکام نے رخصت کیا? دورے کے دوران وزیراعظم ایک روزہ دورے پر نیپال جائیں گے جہاں وہ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی?سارک سربراہ اجلاس میں”سرسبز اور خوشحال جنوبی ایشیاء کی جانب“ کے عنوان سے اعلامیہ کی بھی منظوری دی جائے گی جس میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیو ں سے متعلق مسائل پر توجہ دی جائے گی? توقع ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزارتی بیان بھی جاری کیا جائے گا? 16 ویں سربراہ اجلاس کے دوران سارک ڈیولپمنٹ فنڈ کے سیکرٹریٹ کا بھی افتتاح کیا جائے گا?