5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8725 -
اسلام آباد… سارک سربراہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے بیان پرپاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے لیکن اس سلسلے میں کو ئی لائحہ عمل طے نہیں ہوا?جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے دوران دونوں مما لک کے سربراہان کی ملاقات کے سلسلے میں کو ئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی لیکن پاکستان بھی بھارت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر نا چا ہتا ہے تاکہ تمام با ہمی مسا ئل کو حل کیا جا سکے اور اب وقت آگیا ہے کہ مذاکرات شروع ہو جا ئیں ? انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چا ہتے ہیں کہ ملاقات میں ایجنڈا بھی ہونا چا ہئے اور ہماری خوا ہش ہے کہ مذاکرات کا مثبت نتیجہ بھی نکلے ? واضح رہے کہ آج بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے بیان دیا تھا کہ بھوٹان میں دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے ?