5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھالنے میں5سال لگیں گے‘ افغان وزارت دفاع
NoImage -
کابل . . . . . جنگ نیوز. . .. . . .افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کو ملک کی سکیورٹی کی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے میں چار سے پانچ سال لگیں گے? برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد اس عمل کو حتمی شکل دینے اور سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے چار سے پانچ سال کاعرصہ لگے گا افغان وارت دفاع کے ترجمان نیٹو وزارت خارجہ کی میٹنگ کے حوالے سے ردعمل ظاہر کررہے تھے?