5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹیکس وصولی کا ہدف17کھرب 11 ارب روپے تجویز
NoImage -
اسلام آباد. . . . . .جنگ نیوز. . . . . .فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال 2010-11 کے لئے ٹیکس وصولی کاہدف 17کھرب 11ارب روپے تجویزکردیا ہے جس کی رواں ماہ کے آخر میں ریونیو کونسل کے اجلاس میں غور کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی? ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کا ہدف جنرل سیلز ٹیکس کی جگہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے تناظر میں تجویز کیا گیا ہے ،موجودہ جی ایس ٹی کی شرح سولہ فیصد ہے جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح پہلے یونیفارم شکل میں پندرہ فیصد مقرر کرنے کی تجویز تھی، ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس استثنی? کی حامل اشیاء فرٹیلائزرز ، فارماسیوٹیکل ، پلانٹ اینڈ مشینری اور زرعی مصنوعات پر ابتداء میں کم از کم پانچ فیصد ویٹ عائد کیا جائے گا?