5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو شہباز شریف کی وکالت سے روک دیا
NoImage -
اسلام آباد…جنگ نیوز… سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو میاں شہباز شریف کی وکالت سے روک دیا اور وزیراعلی? پنجاب کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی? بنچ کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس ناصر الملک نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ وہ مذکورہ کیس میں شہباز شریف کا دفاع کس طرح کرسکتے ہیں کیونکہ شہباز شریف کو ان کی ذاتی حیثیت میں فریق بنایا گیا ہے اور عدالت کو زیر سماعت اپیل میں محض ان کی اسمبلی کی رکنیت کا فیصلہ کرنا ہے? جسٹس ناصر الملک نے اس ضمن میں جسٹس جاوید اقبال کے حکم کا حوالہ دیا جس میں اسمبلی کی دوہری رکنیت کے تنازع میں شہباز شریف کے مخالف امیدوار کو اپیل کی باقاعدہ اجازت دی گئی? ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث احمد نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں قبل ازیں بحیثیت وکیل پیش ہوئے ہیں کہ اب حکومت پنجاب نے انہیں وزیر اعلی? کے دفاع کی تحریری ہدایت کی ہے اور وہ اتھارٹی لیٹر عدالت میں پیش کرسکتے ہیں? عدالت نے اپنے حکم میں شہباز شریف کو نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کی نئے وکیل کے تقرر تک سماعت ملتوی کردی ?