5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اضافی چھٹی سے603 میگا واٹ بجلی کی بچت ہو رہی ہے،ایم ڈی پیپکو
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8725 -
اسلام آباد…پیپکو کے منیجنگ ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ ہفتے میں ایک دن کی اضافی چھٹی سے603 میگا واٹ بجلی کی بچت ہو رہی ہے ?اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بچت850 میگا واٹ تک پہنچ جائیگی ? لشکری رئیسانی کی زیر صدارت ہونیوالے کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین واپڈا شکیل درانی بھی موجودتھے،انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں برس جولائی میں دیامیر بھاشا ڈیم پر کام شروع کر دیا جائے گا ?