5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب میں کامیاب کنونشن: سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات کی مبارکباد
NoImage -
لندن…پاکستان سمیت دنیا بھر کی سیاسی ، سماجی، ادبی اورکاروباری شخصیات ،دانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں، ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے پنجاب کنونشن کی کامیابی پر الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ? ایم کیوایم پنجاب کنونشن کی تاریخی کامیابی پرپاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس ، ای میل اورٹیلی فون کے ذریعہ مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ رات بھر جاری رہا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو کامیاب کنونشن کی دلی مبارکباد پیش کی ? اپنے پیغامات میں سیاسی وسماجی شخصیات، دانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں اور ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے جو غریب عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بے لوث جدوجہد کررہی ہے ? انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے فکرانگیز خطاب میں پاکستان اور اس کے عوام کے بنیادی مسائل کی جڑ سے پنجاب کے عوام کو آگہی دیکر انہیں یہ سوچنے پر مجبورکردیا ہے کہ جب تک ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگااور ملک پر غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی اس وقت تک نہ تو ملک کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں اورنہ ہی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ? ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ?