تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے دن گنے جاچکے ہیں،رابطہ کمیٹی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8726 -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور، روالپنڈی اور ملتان میں منعقدہ ایم کیوایم پنجاب کنونشن میں شرکت پر صوبہ پنجاب کے حق پرست عوام سے دلی تشکرکااظہارکیا ہے?ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاہور، روالپنڈی اور ملتان میں منعقدہ پنجاب کنونشن میں صوبہ پنجاب کے حق پرست بزرگوں ، ماو?ں ،بہنوں ، نوجوانوں، طلباء وطالبات اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے نہ صرف پنجاب کنونشن کو کامیاب بنایا بلکہ ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا حق پرستانہ پیغام پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ? رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الطاف حسین کی مسلسل جدوجہد کے باعث زندگی کے بنیادی مسائل، محرومیوں اور ناانصافیوں کا شکار غریب ومتوسط طبقہ میں شعوری بیداری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ایم کیوایم پنجاب کنونشن کی تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے دن گنے جاچکے ہیں?رابطہ کمیٹی نے پنجاب کنونشن کوتاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر پنجاب بھر کی ماو?ں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں ، طلباوطالبات، معصوم بچوں ،دانشوروں، صحافیوں ، وکلاء ، صنعتکاروں ، تاجروں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکرکااظہار کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.