تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لندن میں پرویز مشرف سے کوئی سہولت واپس نہیں لی گئی،قانونی مشیر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8726 -
اسلام آباد… سابق صدر پرویز مشرف کے مشیر فواد چوہدری نے برطانوی حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کو دی جانے والی سہولتیں واپس لینے کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرپرویزمشرف کاپروٹوکول واپس نہیں لیاگیا، انہیں لندن میں دی گئی سہولتیں برقرار ہیں?جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کوبوقت ضرورت گارڈزاورگاڑی فراہم کی جاتی ہے،ان کے ساتھ مستقل گارڈزاورگاڑی نہیں ہوتی،انہوں نے کہا کہ ان کی قانونی حیثیت اورپروٹوکول میں کوئی فرق نہیں آئیگا?پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اورپرویز مشرف اسی سال واپس آئینگے،تاہم وہ ان کی واپسی کی تاریخ اور مہینہ نہیں بتاسکتے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.