5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دنیا کا سب سے کم وزن اور چھوٹا گھوڑا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8727 -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی شہرنیوہمپشائرکے قصبیبارنسٹیٹ میں حال ہی میں پیدا ہونے والے اسٹالین نسل کے گھوڑے اینسٹین کو دنیا کا سب سے کم وزن اور چھوٹا گھوڑا مانا جارہا ہے?14انچ قد اورصرف ایک نومولود بچے جتنے6پونڈ وزن کا حامل یہ گھوڑا پچھلے ریکارڈ ہولڈر تھمبلینا کو اپنے قد اور وزن کے حساب سے کہیں پیچھے چھوڑ رہا ہے?اینسٹینکے مالک کا کہنا ہے کہ چونکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پچھلے ریکارڈ یافتہ گھوڑے کا وزن9پونڈتھا اس لیے اینسٹینبلا مقابلہ اس ریکارڈ کا نیا مالک کہلایا جاسکتاہے?