5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ایس ای100انڈیکس میں51پوائنٹس کی کمی،10556پر بند
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8727 -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں اور انڈیکس دس ہزار چھ سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا? پیر کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران دس ہزار639 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا ?کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس51پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار556 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم12کروڑ شیئرز رہا ? پیر کوسب سے ز یادہ کام ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک پیسے اضافے کے ساتھ6 روپے32 پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس66 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار660پوائنٹس پر بند ہوا ? تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں محدود پیمانے پر بہتری دیکھی جاسکتی ہے?