5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پوش علاقوں میں بھی دکانیں 8بجے بند کرائی جائیں،انجمن تاجران لاہور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8727 -
لاہور…انجمن تاجران لاہورنے انتباہ کیاہے کہ لاہورکے پوش علاقوں کینٹ، ڈیفنس،فورٹریس اسٹیڈیم اورمال روڈکی دکانیں بھی رات8بجے بند کرائی جائیں ورنہ ان کے ارکان بھی 8بجے دکانیں بند نہیں کریں گے?لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران لاہورکے صدر خالد پرویزکاکہنا تھاکہ دکانیں 8بجے بند کرانا بجلی بحران کا حل نہیں ،اس سے بحران بڑھنے کے ساتھ تاجروں کے مسائل بھی بڑھ جائیں گے?ان کاکہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں پر عمل نہ کرنے والے اصل نام سامنے لائے جائیں?خالدپرویزنے کہاکہ رات8بجے دکانیں بندکرانے کے احکامات پربلاامتیازعمل درآمد کرایا جائے بصورت دیگرانجمن تاجران کوبھی اپنا لائحہ عمل تبدیل کرناپڑے گا?