تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بلدیاتی انتخابات آئندہ6ماہ میں ہر صورت میں ہوں گے،بشیر بلور

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8727 -
پشاور…خیبر پختونخواکے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آئندہ چھ ماہ کے دوران ہر صورت میں ہونگے? وہ پشاور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آور میں خطاب کر رہے تھے? بشیر بلور کا کہنا تھا کہ ناظمین سے انتظامی اختیارات اور ضلعی حکومتوں سے16 محکمے واپس صوبائی حکومت کو دیئے جائیں گے? انہوں نے کہا کہ کالا ڈھاکہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا جبکہ سوات میں گرفتار اکثر دہشت گردوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں? ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں جبکہ3.3 بلین روپے کی لاگت سے رنگ روڈ کا منصوبہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا اور پشاور میں12 انڈر پاسز اور5 اوور ہیڈ برج تعمیر کیے جائیں گے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.