5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تمام حکومتی محکموں نے ریلوے کا ناجائز استعمال کیا،چوہدری نثار
NoImage -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد تمام حکومتی محکموں نے ریلوے کا ناجائز استعمال کیا ?اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کے امور پر غور کیاگیا? سیکرٹری ریلوے سمیع خلجی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کاسالانہ ریونیو21 ارب روپے ہے جس میں سے12 ارب روپے سالانہ تیل کی کھپت پر خرچ ہو جاتے ہیں ? پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تیل کی کھپت میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کی جائے?پی اے سی نے ریلوے ٹریکس،کیبل اور پلوں کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے پولیس کوعملی کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے? ریلوے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کے پاس8 ارب روپے کے فاضل پرزہ جات اور آلات موجود ہیں?