تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے،وزیراعلی? پنجاب

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ18ویں ترمیم کے بارے میں رٹ پٹیشن عدالتی اور آئینی معاملہ ہے،اس پر غیر ذمہ دارانہ تبصروں اور طرزعمل سے گریز کیا جانا چاہئے?لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی? شہباز شریف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ عوام کا منتخب ادارہ ہے اور اسے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، اسی طرح عدلیہ کو قوانین کی تشریح اورانصاف کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا حق حاصل ہے? وزیر اعلی? پنجاب کا کہناتھا کہ انہیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جو جمہوریت کی روح اور عدل وانصاف کے تقاضوں کے منافی ہو? شہبازشریف کا کہناتھا کہ عدلیہ کا فیصلہ چاہے کسی کے حق میں ہو یا مخالفت میں ، اس کا احترام سب پر لازم ہے? انہوں نے کہا بعض حلقے اداروں میں تصادم کے حوالے ایجنسیوں کے کردار کا ذکرکررہے ہیں ،لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی جیسے پروفیشنل سپہ سالار کی موجودگی میں کسی ایجنسی کا ایسی سازش کا حصہ بننا نا قابل یقین بلکہ ناممکن ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.