تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پرویزمشرف کے معتمدخاص طارق عزیزبھی بیرون ملک چلے گئے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
اسلام آباد…بے نظیر بھٹو قتل کیس پروزیر اعظم کی جانب سے بے نظیر بھٹو قتل کی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان ہوتے ہی پرویزمشرف کے معتمدخاص طارق عزیز ملک چھوڑ گئے ہیں?معلوم ہوا ہے کہ طارق عزیز تحقیقات سے بچنے کیلئے اتوار کی صبح اسلام آباد سے اہل خانہ کے ہمرا ہمتحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ?طارق عزیز کے ہمراہ دو بیٹیاں، داماداور اہلیہ ایمریٹس کی پرواز سے صبح تین بجکر40منٹ پر پاکستان سے روانہ ہوئے ?ذرائع کے مطابق ایم آئی کے سابق سربراہ میجر جنرل ندیم اعجاز کو فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے طلبی کی اطلاع ملتے ہی طارق عزیز نے پہلی دستیاب فلائٹ سے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا? ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کی شہادت کے روز طارق عزیز کا مبینہ طور پر جنرل ندیم اعجاز سے مسلسل رابطہ تھا? بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کودھو کر شواہد ختم کرنے معاملے میں ندیم اعجازکے ساتھ طارق عزیز کا بھی پراسرار کردار تھا? واضح رہے کہ طارق عزیز کے موجودہ وزیر داخلہ رحمان ملک سے دیرینہ مراسم ہیں اور ان دونوں نے جلا وطنی کے ایام میں بے نظیر اور جنرل پرویز مشرف کا رابطہ بھی کرایا تھا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.