تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت ایک واقعہ کوایشوبناکرتعلقات خراب نہ کرے،وزیر اعظم گیلانی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
کھٹمنڈو…دو روزہ سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھوٹان جاتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی پہلے مرحلے میں نیپال پہنچ گئے جہاں انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم مادھو کمار سے ملاقات کی ?دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ سارک اجلاس میں پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی ملاقات ممکن ہے، اس بیان پرترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کہنا ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے لیکن اس سلسلے میں کو ئی لائحہ عمل طے نہیں ہوا?کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر نیپال کے نائب وزیراعظم نے وزیر اعظم گیلانی کا استقبال کیا،بعد میں وزیر اعظم نے نیپالی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ? بھوٹان روانگی کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت ایک واقعہ کوایشوبناکرتعلقات خراب نہ کرے? دونوں ملکوں کے فرنٹ اوربیک چینلزسے تعلقات بحال کرنے کی کوشش ہونی چاہئے? بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے اور یہ دونوں سر براہان سارک اجلاس کے علاوہ بھی باہمی امور پر ملاقات کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے ابھی تک کو ئی پلان نہیں بنایاگیا ? سارک سربراہ کانفرنس 28 اور 29 اپریل کو ہوگا ? جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے دوران دونوں مما لک کے سربراہان کی ملاقات کے سلسلے میں کو ئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی لیکن پاکستان بھی بھارت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر نا چا ہتا ہے تاکہ با ہمی مسا ئل حل کئے جا سکیں ، اور اب وقت آگیا ہے کہ مذاکرات شروع ہو جا ئیں?انہوں نے کہا کہ حکومت اورقوم جاننا چاہتی ہے کہ کس نے کس کے کہنے پر بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت کو دھویا?بے نظیربھٹو کے قتل کی جگہ دھونے کا جائزہ لینے والی کمیٹی مکمل بااختیار ہے، اس کی تحقیقات پرمکمل عمل کیاجائے گا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.