5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کل بھوٹان میں ملاقاتیں کریں گے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کل بھوٹان میں ملاقاتیں کریں گے?ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کھٹمنڈو میں بھوٹان اور سری لنکا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی ?انہوں نے کہاکہ سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کل بھوٹان میں ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان سے متعلق پاکستان کو مزید معلومات چاہیے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ جو افراد ممبئی حملوں میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے?