تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

محکمہ ایکسائزسندھمیں5 کروڑ کی خورد برد،23 ملازمین کو شو کاز نوٹس

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
کراچی …محکمہ ایکسائز سندھ میں موٹر وہیکل ٹیکس اور رجسٹریشن کی مد میں5 کروڑ روپے کی خورد برد کرنیوالے23 ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں? محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے موٹر وہیکل ونگ میں ٹیکس چالان کی مد میں 5 کروڑ روپے کی مالی بے قائد گیوں کا انکشاف ہوا تھا اس بد عنوانی پر وزیر اعلی? سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے تحقیقات کرانے کے بعد ونگ کے23 ملازمین جن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، انسپکٹرز اور دیگر عملہ شریک تھا کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں? یہ عملہ نیشنل بینک کی مختلف برانچوں میں بھی تعینات تھا اور جاری کئے گئے چالان کی مد میں وصول کی گئی رقم میں خورد برد میں ملوث تھا? محکمہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد ان ملازمین سے7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے? سندھ کے وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی خورد برد میں محکمہ کے ملازمین کے ساتھ نیشنل بینک کا عملہ بھی ملوث پایا گیا ہے? ان کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ کے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کیلئے حکام کو سمری بھجوادی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.