تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایئر کنڈیشن پلانٹ میں خرابی،سکھر ایکسپریس کو روک دیا گیا

NoImage -
کراچی . . . . . . .کراچی سے سکھر روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے ایئر کنڈیشن پلانٹ میں خرابی کے باعث ٹرین کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا?ذرائع کے مطابق سکھر ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات بارہ بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی تاہم ٹرین میں لائٹ نہ ہونے کے باعث مسافروں کے احتجاج پر ٹرین کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا جہاں سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹرین کی بجلی جزوی طور پر بحال کرنے کے بعد اسے سکھر روانہ کردیا گیا?مسافروں کے مطابو ٹرین کے بیشتر ڈبوں میں لائٹ کی فراہمی منقطع رہی جس کی شکایت لانڈھی اسٹیشن پر موجود عملے کو کی گئی تاہم اسکے باوجود ٹرین کی مکمل بجلی بحال نہیں کی گئی اور اسے ْسکھر ْکیلئے روانہ کردیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.