تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اقوام متحدہ کے اراکین کی ویٹو پاورشیطانی ہتھکنڈا ہے، احمدی نژاد

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8728 -
تہران. . .. . . .. . ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کو حاصل ویٹو پاور دباؤ ڈالنے والا شیطانی ہتھکنڈا ہے? اُدھر امریکا نے کہا ہے کہ تہران کیخلاف پابندیوں کی نئی قرارداد جلد تیار کرلی جائے گی? روسی صدر نے بھی نئی پابندیوں کی حمایت کا عندیہ دیدیا?تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ویٹوکا حق سلامتی کونسل کے چند اراکین کو دوسروں سے زیادہ بااختیار بناتا ہے اور وہ اسے استحصال کیلئے استعمال کرتے ہیں? عالمی برادری کو ایٹم بم، سلامتی کونسل یا ویٹوپاور کی کوئی ضرورت نہیں? یہ تمام شیطانی ہتھیار ہیں جو انسانوں کو تہذیب اور اخلاقیات سے دور رکھنے میں استعمال ہوتے ہیں? اُدھر واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں ترجمان محکمہ خارجہ پی جے کراؤلی نے بتایا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد کے نکات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے کام جاری ہے? جو جلد مکمل کرلیا جائے گا?ادھر روسی صدردیمتری میدیوف نے ڈنمارک کے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری تنازع پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے? یہ رویہ جاری رہا تو نئی پابندیوں کی حمایت کرسکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.