تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملائشیامیں70سے زائدپاکستانی نوجوان جبری مشقت پر مجبور

NoImage -
کوالالمپور. . . . . . . .روزگار کے لیے ملائشیا جانے والے70 سے زائدپاکستانی نوجوان کنٹریکٹرز کے ہاتھوں جبری مشقت کا شکا ر ہیں? ان نوجوانوں کوصرف ایک وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے?فیصل آبادکے رہائشی نوجوان اسد للہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسے فیصل آباد کے ایک سرکاری ملازم اورٹریول ایجنٹ نے ورک ویزہ پر ملائشیا بجھوایاجہاں اسے جس گھر میں رکھا گیا وہاں 35سے زائدایسے نوجوان موجود تھے جن سے ان کے پاسپورٹ ضبط کرکے جبری مشقت پرمجبورکیا جاتاتھا اورجو لوگ اس سے انکار کرتے انہیں کھانانہیں دیا جاتا? اسد اللہ کے مطابق پاکستان واپس جانے کے اصرار پرلوگوں سے ایک لاکھ روپے تک تاوان طلب کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خودعمران نامی کنٹریکٹر کو35ہزار روپے ادا کر کے واپس فیصل آباد پہنچاہے جبکہ ایک گروہ کی جانب سے اسے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ملائشیا میں پیش آنے والے حالات وواقعات کے بارے میں کسی سے کچھ نہ کہے اورخاموش رہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.