تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چلی:دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تیاری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8729 -
سان تیاگو. . . . . . . دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ چلی کے صحرا میں نصب کی جائے گی?اس کی تیاری پرایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی?یورپین سدرن آبزرویٹری کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ 42 میٹر بلند ہوگی اور اس کے ذریعے کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی? ٹیلی اسکوپ شمالی چلی میں صحرائے Atacama میں موجود ایک پہاڑ پر نصب کی جائے گی? یہ مقام سطح سمندر سے تین ہزار ساٹھ میٹر بلندی پر واقع ہے? ماہرین کے مطابق اس جگہ کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ یہاں پانی کے بخارات کی سطح انتہائی کم اور رات میں آسمان زیادہ صاف ہوتا ہے جبکہ یہ آبادی سے دور الگ تھلگ مقام ہے? ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آغاز اگلے سال کے آخر تک ہوگا اور یہ 2018 میں کام شروع کردے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.