5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی صدر کا اسلامی ممالک کیلئے نئے تبادلہ پروگرامز کا اعلان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8729 -
واشنگٹن. . . . . .. . امریکا کے صدر باراک اوبامانے اسلامی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سماجی روابط کو فروغ دینے کے لیے نئے تبادلہ پروگرام کا اعلان کردیا?امریکی صدر نے اس پروگرام کا اعلان واشنگٹن میں صدارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا? ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا اور اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجر اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے منسلک اہم افراد اپنے تجربات آپس میں شیئر کریں گے? انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی مسلمان خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر امریکا میں پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے?امریکی صدر نے اس موقع پر US Global Technology and Innovation Fund کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کے لیے 2 ارب ڈالر اکٹھے کیے جاسکتے ہیں?