5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میک اپ ٹیسٹر کٹس پر انتہائی مہلک جراثیم کی موجودگی کا انکشاف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8729 -
نیو یارک…سی ایم ڈی…شاپنگ کرنا خواتین کی کمزوری ہے اور خاص طور پر میک اپ کے سامان کی شاپنگ کرتے وقت وہ مختلف شیڈز،خوشبو اور رنگوں کے انتخاب میں غیر معموملی احتیاط برتتی نظر آتی ہیں?امریکی ریاست پینسلوانیا میں قائم جیفرسن کالج کے سائنسی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلایا ہے کہ میک اپ ٹیسٹر کٹس پر انتہائی مہلک جراثیم پائے جاتے ہیں جو میک اپ کو لگا کر چیک کرنے والی خواتین کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں?دو سال کے عرصے میں مکمل ہونے والی اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ جراثیم ہفتے کے روز نشوونما پاتے ہیں کیونکہ اس دن زیادہ خواتین شاپنگ کے لیے بازاروں کا رُخ کرتی ہیں اور میک اپ کا رنگ اور شیڈز جانچنے کے لیے ٹیسٹر کٹ استعمال میں لاتی ہیں?ماہرین کی اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ہر میک اپ ٹیسٹر کٹ پر E Coliنامی خطرناک بیکٹیریا پایا گیا جو ناصرف پیٹ کے درد بلکہ ڈائیریا کا باعث بھی بنتا ہے?