تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بنگلہ دیش کا بھارت سے فلموں کی درآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

NoImage -
ڈھاکہ …جنگ نیوز…بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے فلم سازوں کے احتجاج کے بعد بھارت سے فلموں کی درآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے? قبل ازیں حکومت نے بھارتی فلموں کی بنگلہ دیشی سینماؤں میں نمائش کیلئے بھارت سے فلموں کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بنگلہ دیشی فلمی صنعت سے وابستہ پرڈیوسروں، اداکاروں اور فلم سازوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور اس فیصلہ کو بنگلہ دیشی فلمی صنعت کی تباہی کے مترادف قرار دیا تھا اور حکومت کے فیصلے واپس لینے پر زور دیا تھا? بنگلہ دیش نے 1972ء میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.