تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جمہوریہ کانگو میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ،8 افرادہلاک

NoImage -
کنساشا …جنگ نیوز…جمہوریہ کانگو میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملے میں 8 افراد مار ڈالے گئے? سرکاری ذرائع کے مطابق کانگو کے صوبہ نارتھ کیوہ کے مقام میں واقع فوجی تربیتی کیمپ پر مائی مائی ملیشیاء گروپ اور یوگینڈا کے باغی گروپ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا?اس دوران خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے آٹھ افراد ہلاک کر دیئے ہیں فوج کا ایک سیکنڈ لیفٹیننٹ اور پاک رینجر شامل ہے?اقوام متحدہ کے امن مشن کے ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد بیس سے تیس تھی اور وہ مکمل مسلح تھے?مرنے والوں میں فوجیوں کی بیویاں اور بچے بھی شامل تھے?حملہ آوروں نے واپس جاتے ہوئے تقریباً 100 کچے گھروں کو آگ لگا کر بھسم کر دیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.