5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسپنرز کی قوت سے میگاایونٹ میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں،سنگاکارا
NoImage -
کولمبو …جنگ نیوز… سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کمارسنگاکارا نے کہا ہے کہ ٹیم مایہ ناز سپنرز کی موجودگی میں آئی سی سی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کاٹائٹل جیت سکتی ہے ? انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم گزشتہ سال اپنی شکست کا ازالہ رواں سال میگاایونٹ میں کامیابی کی صورت میں کرے گی? انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی پرعزم ہیں اور وہ 1996ء کی کارکردگی اور یادوں کوزندہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے? ان کاکہنا تھا کہ ٹیم کی اصل قوت سپنرز ہیں اور ویسٹ انڈیز کی وکٹ ان کیلئے سازگارثابت ہوں گی اور اس کے باعث ٹیم کی ایونٹ میں جیتنے کے امکانات روشن ہیں?