تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چھوٹے بچوں کازیادہ دیر تک رونا دماغی نشوو نما متاثر کرتا ہے، رپورٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8730 -
لندن …جنگ نیوز…چھوٹے بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ہوئے چھوڑنا اس کی دماغی نشوو نما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے? ایک تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق چھوٹے بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ہوئے چھوڑنا اس کے دماغ کی نشو و نما کو نقصان پہنچاتا ہے، ایسے بچے جو 15 سے 20 منٹ تک روتے رہتے ہیں کے دماغ کی نشو و نما میں رکاوٹ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ چھوٹے یا نومولود بچوں کے دماغ میں سونے کے اوقات کیلئے پختگی نہیں پائی جاتی، اس لئے انہیں بلا وجہ رلانے سے پرہیز کرنا چاہیے، اس سے ان کے دماغ میں سٹریس ہارمونز”کارٹیسول“ کی پیداوار بڑھ جاتی ہے? تحقیق کے مطابق اس مطالعہ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بچہ بالکل نہ روئے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روتے بچے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ اسے گھنٹوں روتا چھوڑا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.