تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

منگلا میں پانی کی سطح میں اضافہ، تربیلا میں کمی

NoImage -
اسلام آباد…جنگ نیوز…محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے ? منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 66فٹ بلندہوکر1106 فٹ ہوگئی جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈلیول سے صرف 2 فٹ بلند ہے? منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 43900 کیوسک اور اخراج 30000کیوسک ہے? تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 35900کیوسک اور اخراج 43000 کیوسک ہے? چشمہ جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے دو فٹ بلند ہوکر 649 فٹ کی سطح پر پہنچ گئی ہے? چشمہ جھیل میں پانی کی آمد 62ہزار 2 سوکیوسک اور اخراج 69 ہزار کیوسک ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.