تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دنیا کا پہلا انتہائی چھوٹا تھری ڈی نقشہ تیار کر لیاگیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8730 -
واشنگٹن …جنگ نیوز… آئی بی ایم نے دنیا کا پہلا انتہائی چھوٹا تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا? دنیا کا پہلا انتہائی مہین تھری ڈی نقشہ اس قدر مہین ہے کہ نمک کے ایک دھانے پر اس طرح کے ہزار نقشے سما سکتے ہیں، اس نقشے کو نئی پیشرفت تکنیک کے ذریعے بنایا گیا جس میں چھوٹی سلیکون ٹپ کو شارپ اپکس کے ساتھ استعمال میں لایا جاتا ہے یہ چیز گھڑی ہوئی پنسل کی نوک سے ایک لاکھ گنا چھوٹی ہوتی ہے? دنیا کے تھی ڈی نقشہ 15 نینو میٹر میں سمایا ہوا ہے اور ایک نینو میٹر ایک میٹر کے کھربوں حصے کے برابر ہوتا ہے، یہ نقشہ 5 لاکھ پکسل پر بنایا گیا ہے اور ہر ایک پکسل 20 مربع نینو میٹر پر مشتمل ہے، اس نقشے کو 2 منٹ اور 23 سیکنڈ میں بنایا گیا، سائنس اینڈ ایڈوانسڈ میٹریلز جریدہ میں اس کی تفصیلات درج ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.