5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور ہائیکورٹ میں شعیب اور ثانیہ کیخلاف درخواست خارج
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8730 -
لاہور…جنگ نیوز… لاہورہائی کورٹ نے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف دائر پٹیشن خارج کردی?گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے خلاف ون ڈش کی خلاف ورزی اور چراغاں کرنے پر پٹیشن دائر کی گئی تھی?لاہور ہائی کورٹ میں گوجرانوالہ کے شہری حسن شیراز کی جانب سے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے دعوت ولیمہ میں انواع اقسام کے کھانے دیئے اور اس موقع لائٹنگ کا بے دریغ استعمال کیا گیا?پٹیشن میں کہا گیا کہ قانون سب کی لئے برابر ہے اور پاکستان میں شادی پر صرف ون ڈش کی اجازت ہے جبکہ چراغاں کرنے کے بارے میں بھی قانون واضح ہے? درخواست میں کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی?مگر لاہور ہائی کورٹ نے شعیب اور ثانیہ کے خلاف دائر پٹیشن خارج کردی?